ہارڈ ویئر اینڈ پینٹس کی دکانیں ہر جمعے کو بند ہونگی; ہارڈ ویئر اینڈ پینٹس ایسوسی ایشن گلگت

Hardware

گلگت( نامہ نگار) ہارڈ ویئر اینڈ پینٹس ایسوسی ایشن گلگت ، دنیور، جوٹیال کا ایک اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقدہ ہوا۔ جس میں تمام ہارڈ ویئر ایسوسی ایشن دکانداروں نے شرکت کی۔ تمام دکانداروں کی مشاورت سے ہارڈ ویئر اینڈ پیٹنس ایسوسی ایشن کی یونین کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اجلاس میں تمام ممبران کی مشاورت سے یونین کابینہ کا بھی قیام عمل میں لایا گیا ۔ جس میں صدر ممتا ز علی، نائب صدر کمال الدین ، جنرل سیکریٹری حاجی رفیق ، فنانس سیکریٹری ایوب ، پریس سیکریٹری عبدالرحیم کو متفقہ طور پر منتخب کر لیا گیا۔

کابینہ نے متفقہ طور پر تمام ہارڈویئر دکانداروں سے رائے لیکر فیصلہ کیا کہ تمام ہارڈ ویئر اینڈ پینٹس کی دکانیں ہر جمعے کو بند ہونگی۔ خلاف ورزی کی صورت میں ہارڈ ویئر اینڈ پینٹس ایسوسی ایشن مبلغ 5,000 روپے جرمانہ کرنے کا مجا ز ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments