معیشتگلگت بلتستان

پاکستان پیپلز پارٹی کے نگر ۱ سے امیدوار جاوید حسین سمیت 6افراد گرفتار

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس کے صدرو پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار برائے گلگت 02 (1)بلتستان قانون ساز اسمبلی GBLA 4 جاوید حسین سمیت 6افراد کوکسٹم حکام کو یرغمال بنانے، بغیر کسٹم پورٹ سے کنٹینرز نکلوانے اورکار سرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا۔ کسٹم حکام سوست کی درخواست پر پولیس اسٹیشن سوست نے جاوید حسین کو سوست سے گرفتار کرکے گلمت منتقل کیا اور بعد میں علی آباد تھانے پہنچایا گیا۔

جاوید حسین اور ان کے ساتھ دیگرافراد پر الزام ہے کہ انھوں نے کسٹم حکام کو یرغمال بنا کر چار کنٹینرز کسٹم ادا کئے بغیر کسٹم سے نکلوایے۔ ان پر یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ انھوں نے کار سرکار میں مداخلت کر کے کسٹم حکام کو سنگین نتائج کی بھی دھمکی دی ہے۔

پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ملزمان کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کے زیر دفعات 500, 440, 180(2)427,148, 174, (1)کے تحت مقدمات درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری جانب جاویدحسین نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوست پورٹ کسٹم کے حکام مگر مچھ بنےاپنے من مانی ٹیکس تاجروں سےوصول کرتےہیں۔ اب ہم ایسا نہیں ہونے دینگے۔ بحثیت چیر مین گلگت بلتستان چمبر آف کامرس عوام اور تاجروں کے حقوق کی تحفظ کرنا میرا فرض ہے اور اپنے جائز حقوق ، غیر قانونی مسلط شدہ ٹیکسوں کے خاتمہ کے لئے ہر پلٹ فارم پر آواز آٹھاو ں گا۔

سوست پورٹ کسٹم کے کلکٹر ڈاکٹر طاہر اقبال خٹک، سہیل قریشی، شجاع، فرق سطی، احسان اللہ اور جمیل ناجائز طریقے سے کمانے کے لئے ہر حربے استعمال کرتے ہیں۔ جب تک تاجروں کی جائز مطالبات اور غیر قانونی ٹیکسیس کو ختم نہیں کرینگے ہمارا یہ احتجاج جاری رہے گا۔ انھوں نے مزید کہا ہمارے ساتھ سوست کسٹم کے حکام سوتیلی ماں کا سلوک کرتے ہیں۔ گزشتہ ڈیدھ مہینوں سے ان کی یہ غیرقانونی ٹیکس لگانے کی وجہ سے پاک چین تجارت بند ہو کر رہ گئی ہیں۔ کسٹم میں خصوصی کمی کے لئے وفاقی سطح پر بھی منظوری دی ہے مگر سوست کسٹم حکام اپنی من مانیاں کر رہے ہیں اور ہم ان کی من مانیوں کو کبھی بھی تسلیم نہیں کرینگے۔

چمبر آف کامرس کے صدر جاوید اقبال نے مزید کہا کہ کسٹم حکام کی یہ رویہ پاک چائینہ اقتصادی راہداری اور سوست پورٹ کو نقصان پہنچانےکی سازش ہے۔ ان کی عزائم کو ہم کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید حسین اور ان کے ہمراہ 5 افراد کی گرفتاری پر تاجروں اور مزدوروں نے سوست میں احتجاج کیا جس کی وجہ سے سوست کے مقام پر شاہراہ قراقرم بند ہوگئی اور پاک چین تجارت اور چین کی طرف جانے والی مسافر گاڑیاں بھی معطل ہوگئی۔ جبکہ دوسری جانب ضلع انتظامیہ نے حالت پر قابوپانے کیلئے گلگت سے پولیس کی بھاری نفری ہنزہ میں تعینات کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button