ثقافتچترال

چترال: کھو ثقافت کے تحفظ وفروغ کے پراجیکٹ کی اختتامی تقریب

Untitled

چترال (بشیر حسین آزاد) چترال ایسوسی ایشن فار ماونٹین ایریا ٹورزم (کماٹ) کے زیر اہتمام کھو ثقافت کے تحفظ وفروغ کے پراجیکٹ کی اختتامی تقریب منعقدہوئی۔ اس موقع پر پراجیکٹ کے ٹیم لیڈر ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی نے کہاکہ یو ایس ایڈ، سمال گرانٹس اینڈ ایمبسیڈرز فنڈ کی مالی تعاون سے پراجیکٹ کے تحت ایک سال کے اندر کھو ثقاافت کے قدیم تہواروں، لوگ گیتوں، روایتی کڑہائی ، کشیدہ کاری اور دیگر ثقافتی نمونوں پر مقامی تنظیموں کے اشتراک سے 26دیہات میں کمیونٹی کے ساتھ کام کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایاکہ پراجیکٹ کے تربیتی پروگرام سے 118ہنرمندوں کو قدیم ہنر منتقل کیا گیا۔ یہ ہنر خیبر پختونخوا ٹورزم کارپوریشن کے ساتھ منسلک ہوئے اور صوبے کے اندر ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے، مصنوعات کی نمائش کریں گے اور فن کا مظاہرہ کریں گے۔ کھو ثقافت کے چھ بڑے تہواروں کا احیاء ہوا اور مقامی کمیونٹی ہر سال یہ تہوار قدیم طرز پر منائے گی۔

ڈاکٹر فیضی نے کہاکہ سکولوں کے طلبہ میں تھیٹر کے احیاء کے لئے تھیٹر شو منعقد کئے گئے جن میں طلبہ نے فن کا مظاہرہ کیا۔ اسی طرح نوجوانوں میں اپنی ثقافت کے تحفظ کا جذبہ اجاگر کرنے کے لئے بھی پروگرام منعقد کئے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر رحمت کریم بیگ تھے جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول چترال کے پرنسپل میرولی خان نے صدارت کی۔ انہوں نے کہاکہ یو ایس ایڈ کی اس پراجیکٹ نے کھو ثقافت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور فراموش کردہ ثقافت کو ہمیشہ کے لئے مٹنے سے بچالیا۔ اس سے قبل چترال بار ایسوسی ایشن کے صدر صاحب نادر خان ایڈوکیٹ اور کمیونٹی لیڈرز عطاء اللہ جان اور رحمت نواز نے بھی خطاب کیا۔

Com (1)

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button