گلگت بلتستان

میرزہ حسین پورے گلگت بلتستان کا لیڈر تھا۔ انجمن فکر وسخن نگر

گلگت( بیورورپورٹ) انجمن فکر وسخن نگر کا ایک تعزیتی اجلاس سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر اسماعیل ناشاد منعقد ہوا ۔ اجلاس میں کابینہ اور دیگراہم ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی و نامور سیاستدان میرزہ حسین کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے گلگت بلتستان بلخصوص وادی نگر کے لئے بڑے سانحہ قرار دے دیا۔ ایک مخلص اور بے باک لیڈر سے آج گلگت بلتستان محروم ہوگیا ہے۔ اس خلاء کو پر کرنے میں صدیاں گزر جائے گی۔ ان کی وفات سے پورے گلگت بلتستان سوگوار ہے ۔

میرزہ حسین وادی نگر کا ہی نہیں پورے گلگت بلتستان کے عوام کا لیڈر تھا۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اجلاس میں مرحوم کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اور لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیاگیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button