عوامی مسائلکوہستان

کوہستان کے گاوں اتھور باڑی میں مبلے تلے دبے 25 افراد میں سے 15 کے لواحقین کو 45 لاکھ روپے کے چیکس دے دئے گئے

کوہستان(شمس الرحمن کوہستانیؔ ) کوہستان ، اتھور باڑی میں ملبے تلے دبے 25 افراد میں سے 15 کے لواحقین کو45لاکھ کے چیکس دے دئے گئے جبکہ باقی ماندہ لواحقین کو جلدرقومات دینے کا یقین دلایا گیاہے ۔ جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر آفس داسو میں حالیہ سیلاب میں جاں بحق ہونے لوگوں کے لواحقین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں ڈپٹی کمشنر کوہستان راجہ فضل خالق نے اتھور باڑی کندیا میں ملبے تلے دبے پچیس میں سے پندرہ افراد کے لواحقین میں تین تین لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کئے ۔ اس موقع پر عمائدین علاقہ بھی موجود تھے ۔ بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی سی کوہستان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے کل اکتالیس اموات ہوئیں جن میں کل سترہ افراد کے لواحقین کو تین لاکھ روپے فی کس کے حساب سے چیکس دئے جاچکے ہیں جبکہ باقی ماندہ لواحقین کو جلد رقومات ملیں گی۔امدادی رقومات ملنے والوں میں نظری، سخی ، زیگرون اور صفی کے خاندان شامل ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button