Uncategorized
وزیر اعظم کے متوقع دورہ گلگت کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کوحتمی شکل دےدی گئی
گلگت (پ۔ ر ) سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پولیس ظفر اقبال اعوان کی زیر صدارت پولیس افسران کی اہم میٹنگ ہوئی جس میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے متوقع دورہ گلگت کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات زیر بحث لائے گئے۔ میٹینگ میں متعلقہ پولیس افسران نے آئی جی پی کو وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر ترتیب دیئے جانے والے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی۔
آئی جی پی ظفراقبال اعوان نے وزیر اعظم کے متوقع دورے کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جایئں۔ میٹنگ میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ، ڈی آئی جی گلگت رینج سمیت دیگر افسران نے شرکت کی