خبریں

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ضلع ہنزہ کے لئے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا، کرایوں‌میں‌15 فیصد اضافہ

اجلال حسین ( بیو رو رپورٹ) محکمہ ایکسائز ایند ٹیکسیشن ہنزہ کے حکام نے اندورن  اور بیرون ضلع  چلنے والی گاڑیوں کے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا۔ ضلع ہنزہ سے گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع تک چلنے والے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 15فیصد اضافہ۔

نئے کرایہ نامہ کے تحت ضلع ہنزہ کے ہیڈ کواٹر علی آباد پنڈی کے لئے بغیر اے سی بس کا کرایہ1725جبکہ اے سی بس کا کرایہ 2125مقرار کر لیا گیا جبکہ دوسری جانب ہیڈ کواٹر علی آباد سے گلگت کا کرایہ 240، دنیور 215دوسری جانب علی آباد تا سوست بھی 240روپے مقرر کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح ہنزہ علی آباد سے گلگت اور سوست کے درمیان اور دیگر اندورن ضلع موضع جات کے لئے بھی 15فیصد پرانے کرایہ پر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

محکمہ ایسائز اینڈ ٹیکسیشن ہنزہ نے علی آباد تا کریم آباد ، 30،التت30، حیدر آباد30مرتضیٰ آباد،25،ناصرآباد45،حسن آباد 10حسین آباد95،مایون75خانہ آباد65کرایہ مقرر کر دیا۔محکمہ ایسائز اینڈ ٹیکسیشن ہنزہ نے زمینداروں کے لئے استعمال ہونے والی ٹرانسپورٹ جس میں ہل چالنے والی ٹریکٹرز، تھریشل مشین ،ریت باجری اور پتھر لانے والے ٹریکٹرز کے لئے بھی نئے کرایہ نامہ جاری کر دیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ ایکسائز ایند ٹیکسیشن ضلع ہنزہ  نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع ہنز میں اندورن اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع کے لئے چلنے والی مختلف گاڑیوں کی اسپیشل بکنگ کے کرایہ بھی مقرر کردئے گئے ہیں ۔اس موقع پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن ضلع نگر کے افسر سید یاسر حسین نے بات چیت میں کہا کہ محکمہ ایسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر سے جاری شدہ نوٹیفیکشن کے مطابق ٹرانسپورٹر اضافہ کرایہ یا بکنگ وصول کریگا خلاف قانون ترانسپورٹرزکے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے گا جس کے لئے مسافر ہویا سیاح ادارہ کیساتھ تعاون درکار ہوگی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ایسائز اینڈ ٹیکسیشن نے خصوصااسپیشل بکنگ کے لئے جورقم مختص کیا ہے جن میں کار ، TZ، پراڈو، کوسٹر، ہائیس کے لئے مختلف سپیشل بکنگ کا کرایہ مقرار کردی گئی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button