چترال

چترال : مغفرت شاہ ضلع نظامت اور مولانا عبدالشکور نائب نظامت کے امیدوار

Cht JUI Fچترال (بشیر حسین آزاد) جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ضلعی کابینہ کا اجلاس ضلعی امیر قاری عبدالرحمن قریشی کے زیر صدارت رات گئے جاری رہا جس میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے بارے میں درپیش صورت حال پر تفصیلی غور وخوض ہوا ۔

جمعہ کے صبح جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کے اراکین نے چترال کی موجودہ سیاسی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ دینی جماعتوں کے اتحاد کے خلاف بے سروپا پروپیگنڈا پھیلایا جارہا ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں کیونکہ جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد اپنی اصلی شکل میں موجود ہے ۔

اجلاس میں قوم کے نام ایک پیغام میں وضاحت کی گئی ہے کہ ضلعی حکومت سازی میں جماعت اسلامی کے ساتھ معاہدے کے مطابق مغفرت شاہ ضلع نظامت اور مولانا عبدالشکور نائب نظامت کے امیدوار ہیں اور رہیں گے۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ دینی جماعتوں کاا تحاد کسی بھی قیمت پر اور کسی بھی صورت میں نہیں ٹوٹے گاجس کی بنیاد پر چترال کے غیور عوام نے اس اتحاد کو پذیرائی بخشی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button