سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ کے والد انتقال کر گئے
سکردو (رضاقصیر) سابق وزیر اعلیٰ و پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء سید مہدی شاہ کے والد سید علی شاہ ا نتقال کر گئے مرحوم ایک عرصے سے علیل اور زیر علاج تھے۔ اتواز کے روز علی الصبح حرکت قلب بند ہونے سے خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کی عمر 85سال تھی۔
مرحوم سید علی شاہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں قتل گاہ شریف میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نمازجنازہ ممتاز عالم دین شیخ محمد حسن جعفری نے پڑھی۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں کمشنر بلتستان ڈویژن ملک آفسر خان ، ڈپٹی کمشنر سکردوعابد علی اور ایس پی سکردوسمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، سید علی شاہ کے انتقال پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن اور سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی فدا محمد ناشاد نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔
مرحوم کی وفات پر صدر پریس کلب سکردو محمد حسین آزاد ، یونین آف جرنلسٹ کے صدر عارف سحاب ، پرنٹ میڈیا رپورٹر ایسوی ایشن کے صدر وزیر مظفر،جنرل سکریٹری محمد اسحاق جلال اور دیگرنے بھی آفسوس کا اظہار کیا اور سید مہدی شاہ سے تعزیت کی۔ سماجی تنظیموں کے وفد نے بھی ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید علی شاہ ایک اچھے سماجی خدمت گزار اور ایک اچھے انسان تھے ان کی موت سے جو خلا پید ا ہو ا ہے اُسے پورا کرنے میں وقت لگے گا۔a