گلگت بلتستان
گلگت:کارکنوں کے مابین معمولی بحث نےتصادم کی شکل اختیار کر لی
گلگت( رپوٹرر) شہر میں دو سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کے مابین معمولی بحث نے تصادم کی شکل اختیار کر لی۔ ذرائع کے مطابق منگل کے روز سیری کے وقت دو سیاسی پارٹیوں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کے مابین معمولی تلخ کلامی ہاتھا پائی تک جا پہنچی جو دیکھتے ہی تصادم کی شکل اختیار کر گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ بھی کی ۔ تاہم فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ہاتھا پائی کے باعث پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ایک کارکن معمولی زخمی ہوا ۔ فائرنگ اور پتھراو کے باعث پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما جمیل احمد کےہوٹل کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کی طرف سے تاحال کو ئی گرفتاری نہیں ہوسکی ہے۔