گلگت بلتستان

مسلم لیگ ن کی حکومت آتے ہی گلگت بلتستان میں گندم اور آٹے کا بحران نے سر اُٹھ لیا- عرفان علی

استور (سبخان سہیل) پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت آتے ہی گلگت بلتستان میں گندم اور آٹے کا بحران نے سر اُٹھ لیا ہے۔ لوگوں کی گھروں میں فاقوں کی نوبت آئی ہے۔ پی ایس ایف استور کے سابق صدر و سماجی رہنما عرفان علی کی پریس کانفرنس۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی آئی ہے غریبوں کا گلہ گھوٹنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔ گلگت بلتستان کی عوام نے پاکستان مسلم لیگ ن کو ایک بڑا مینڈیت دیا ہے اس مینڈیٹ کے صلے میں ان کی حکومت آتے ہی گندم اور آٹے کا بحران شدات اختیار کرگیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی حکومت نے جھوٹے دعوے کرکے عوام سے ووٹ تو لیا لیکن انھوں نے اپنے آنے والے مستقبل کا فکر تک نہیں کیا جس کی وجہ سے گندم اور آٹے کا بحران پر کوئی توجہ نہیں ہے۔پاکستان پیلپز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنا اولین فریضہ سمجھ کر ادا کیا ہے ۔ گلگت بلتستان کی عوام کو نہ میٹرو بس کی ضرورت ہے اور نہ تو فلائی اور کی ضرورت ہے ۔ یہاں کی عوام کوجو پیکیج ذلفقار علی بھٹو نے دیا تھا اس پیکج کے مطابق گندم اورآٹے کی فرہمی کو یقنی بنائیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کے خون چوسنے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں کیا ہے۔پاکستان پیلپز پارٹی کے دور میں یہی لوگ پراپگنڈا کررہے تھے کہ موبائل کارڈ کا جو ٹیکس تھا 15%وہ زرداری کے اکانٹ میں جاتے ہیں ۔ مگر اب جو ایک سو روپے کے کارڈ کے پہ 30روپے کاٹے جاتے ہیں وہ کس کے اکاونٹ میں جاتے ہیں۔ نواز شریف کے یا شہباز شریف کے اکاونٹ میں عوام کو بتائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button