سیاست

گلگت بلتستان کی تقسیم کی بات کرنے والے ملک کے دشمن ہیں، سعدیہ دانش

گلگت( خبر نگار خصوصی) گلگت بلتستان کی تقسیم کسی بھی صور ت قبول نہیں کرینگے ،گلگت بلتستان کو تقسیم کرنے کی بات کرنے والے ملک کے دشمن ہیں کیوں ملکی دفاع کے حوالے سے بلتستان ریجن اہمیت رکھتاہے اور اس طرح کی باتوں سے گلگت بلتستان کے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور گلگت بلتستان کے عوام اسے کسی بھی صورت قبول نہیں کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے اخبار بیان دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے ہمیشہ گلگت بلتستان کو اختیارات منتقل کئے ہیں ،ذولفقار علی بھٹو ،شہید محترمہ بینظیر بھٹواور شریک چیئر میں آصف علی زرداری نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے عوام کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں اصلاحات کئے ۔آج جب پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت وفاق اور صوبے میں ہے اور گلگت بلتستان کی آئینی حقوق کی بات چل رہی ہے تو انہوں نے ریجن کو تقسیم کرنے کی بات کرکے اس معاملہ کو الجھایا ہے اور لوگوں کی توجہ تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن گلگت بلتستان کی عوا م باشعور ہیں وہ اپنی حق کی لئے متحد ہیں اور اس طرح کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔انہوں نے کہا اس وقت گلگت بلتستان کے عوام کے درمیان بہت سے سوالات اٹھ رہے ہیں حکومت کو چاہئے کہ اسمبلی سیشن بلاکر اس اہم ایشو پر بحث کروانے کے بجائے انکھیوں بند کرکے چھوپنے کی جگہ ڈوھنڈنے کی کوشش کررہے ہیں اور حکومتی ارکاکین سب اچھا ہے کی پالیسی کو اپنا تے ہوئے ن لیگ کی حکومت کی گن گارہے ہیں ۔سعدیہ دانش نے کہا ایک طرف پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے گلگت بلتستان کی عوام کو آتے ،بجلی اور بیروزگاری کی بحرانوں میں مبتلاء کیا ہے اور دوسری طرف گلگت بلتستان کو تقسیم کرنے کی باتیں کرکے انہیں زہنی ازیت میں بھی ڈالا ہے اور خود صروف فیس بک اور اخبارات میں حکومت چلارہے ہیں ۔ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے کہا سی پیک کے معاملہ پہ جب دیگر صوبوں کے مفادات کی بات کررکے اور اپنی لوگوں کے حق کی دفاع کررہے اور گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ نے صروف اپنی پارٹی اور پنجاب کی وفاداری میں اپنی انکھیں اور زبان بند کررکھا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button