ہنزہ، کیری ڈبہ چرانے والے تین چور گرفتار
گلگت ( کرائم رپورٹر) مالک کی بروقت رپورٹ پر ہنزہ سٹی تھانہ پولیس کی کامیاب کاروائی چور شدہ کیری ڈبہ سمیت 2 ملزمان گرفتارایک فرار جبکہ شک کے بنیاد پر ان کا ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا ہے فرار ملزم کے لئے تلاش جاری۔ہفتہ اور اتوار کے درمیانی شب ہنزہ کے علاقہ مرتضی آباد سے شاہ زمان ولد ارمان شاہ مالک کیری ڈبہ نے رات تقریباً ایک بجے گھر سے باہر نکلا تو نزد کے کے ایچ گھر کے باہر سے ہی کیری ڈبہ کی آواز سنی باہر نکلتے ہی نامعلوم بندوں نے کیری ڈبہ گلگت کی طرف روانہ کیا تھا بروقت شاہ زمان نے سٹی تھانہ علی آباد کو اطلاع دینے پر سٹی تھانہ پو لیس علی آباد حرکت میں آگئی ایس ایچ او تھا نہ علی آباد عابد کریم اور ان کے ساتھیوں نے ہنزہ نگر میں ناکہ بندی کردی اور مختلف بیریل پر اطلاع چھوڑی، چھلت کے مقام پر لگائی گئی بیریل پر موجود پولیس کی مدد سے وردات میں شامل کیری ڈبے کے علاوہ چوری شدہ کیری ڈبہ کو بھی پولیس نے پکڑا لیا ۔واردت میں ملوث ملزمان ندیم عباس ولد غلام عباس ، نذیر ساکنان رحیم آباد گلگت کو موقع سے گرفتار کیا جبکہ اس واردت میں ملوث ایک ملزم ابرار ساکن رحیم آباد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ابرارلئے پولیس تلاش کررہی ہیں جبکہ دوسری جانب شک کے بنیاد پر ان کے ایک ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سٹی پولیس تھانہ علی آباد نے FIRکرنے کے بعد ان کے خلاف قانونی باقاعدہ کاروائی شروع کردی ہے۔عوامی حلقوں نے پولیس کی اس کامیاب کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ پولیس کی بروقت کاروائی نے بہت سے بے گناہ افراد بچ گئے۔