جرائم

چلاس میں ہزار اور پانچ ہزار کی جعلی کرنسی پھیلانے کے الزام میں چلغوزے کے بیوپاری گرفتار

چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) دیامر میں جعلی نوٹوں کی گردش کے خلاف دیامر پولیس حرکت میں آگئی درجنوں چلغوزوں کے بیوپاری گرفتار ۔ ایس پی دیامر محمد اجمل رائے کی خصوصی ہدایت پر دیامر پولیس ، ڈسٹرکٹ سپیشل برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی میں حصہ لیا ۔

گزشتہ کئی دنوں سے چلاس مارکیٹ میں ہزار اور پانچ ہزار کے جعلی نوٹ گردش کر رہے تھے جس کی وجہ سے کاروباری حلقوں میں تشویش پائی جاتی تھی ۔ ضلع دیامر میں چلغوزوں کا سیزن شروع ہونے کے بعد ملک کے دیگر شہروں سے بیوپاریوں نے چلاس کا رخ کر لیا تھا ۔کئی لوگ اپنے چعلغوزے جعلی کرنسی کے نذر کر چکے ہیں پولیس تاحال جعلی کرنسی پھیلانے والے گروہ کا سراغ لگانے میں ناکام ہوئی ہے

پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔جعلی کرنسی پھیلانے والوں نے چلغوزے کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرایا تھا ۔۔پولیس کی جعلی کرنسی کے خلاف آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی چلغوزے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button