ہنزہ، قراقرم بورڈ سے کامرس گروپ میں اول اور دوئم پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کی زبردست پزیرائی
ہنزہ نگر (بیو رو رپو ر ٹ) گزشتہ دنوں قراقرم انٹرنیشنل یورنیوسٹی کے سالانہ امتحانات میں کامرس گروپ میں ہنزہ پبلک سکول اینڈ کالج علی آباد ہ نزہ کی نازیہ عباس دختر غلام عباس نے بورڈ میں پہلی پوزیشن ہنزہ پبلک سکول علی آباد جبکہ دوسری طالبہ سعدیہ بانو دختر امام یار بیگ جو کہ علاقے کی سیاسی و سماجی کارکن ہے کے دختر ہنزہ لیڈرکالج نے بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر ہنزہ کے عوام نے ان کی قابلیت اور صلاحتیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نہ صرف طلباء کو بلکہ ان کے والدین کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ عوامی حلقوں نے ان کی پوزیشن کو دیکھتے ہوئے ہنزہ نگر کے سرکاری و غیر سرکاری سکولوں کے طلباء کو بھی اس کی نمایاں پوزیشن ہولڈرز کی نقش قدم پر چلنے کا مشورہ دیا گیا والدین اور عوامی حلقوں نے نازیہ عباس اور سعدیہ بانو کی کارکردگی ہنزہ نگر کے مختلف سکولوں کے طلباء کے لئے ایک مشعل راہ تصور کیا ہے تاکہ دیگر کالجوں کی طلباء و طالبات ان کی نقش قدم پر چل کر ملک اور قوم کا نام روشن سکیں۔ پوزیشن حاصل کرنے والے طالبات نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ ہماری کامیابی میں سب سے پہلے ہاتھ والدین کی دعاوں کے ساتھ اساتذہ کی محنت شامل ہیں اور انشااللہ ان کی توقعات پر اترتے ہوئے مزید محنت کرتے ہوئے اپنے منزل تک پہنچے گے اور ملک و قوم کا نام مزید روشن کرینگے۔