گلگت بلتستان

نیٹکو بکنگ آفس جٹیال کی حالت خراب، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر، سٹاف غائب

31 اگست 2015

گلگت (حیدر گوجالی) سیاحت کے شعبے میں بہتری لانے اور سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے محکمہ سیاحت کے دعوے ایک طرف اور گلگت بلتستان کے معروف ٹرانسپورٹ کمپنی نیٹکو (NATCO) کی مسافروں اور سیاحوں کے لئے سہولیات کی فراہمی ایک طرف۔

گلگت جوٹیال میں واقع بس اسٹینڈ میں نیٹکو کے بکنگ دفتر کے انتظار گاہ بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہی ہے۔ جگہ جگہ کچرے کا ڈھیرلگا ہوا ہے اور داخلی دروازہ پر پُرانے کپڑے، پھٹے پرانے بسترے، اخبارات کے ٹکڑے، جوس او رپانی کی بوتلیں اور دیگر تمام اقسام کے کوڑے کرکٹ پڑے ہوئے ہیں۔ اور ہر آنے جانے والوں کی پہلی نظر ان پر پڑتی ہے۔ مسافروں کے لئے بنایا گیا واش روم عرصہ دراز سے مقفل ہے۔ انتظار گاہ میں پینے کے لئے پانی کا بندوبست نہیں۔ دوسری طرف کورئیر سروس کا عملہ دفتر میں موجود نہ رہنے کی وجہ سے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے اور متعلقہ دفتر ہمیشہ بند رہتا ہے۔ پوری کورئیر ڈپارٹمنٹ ایک بزرگ شخص عرف فوجی کے رحم و کرم پر ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ نیٹکو کورئیر سروس کو بہتر بنانے اور عملے کو بنیادی تربیت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

سیاحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے متعلقہ حکام کو چاہئیں کہ وہ ان دفتروں کے ماحول اور عملے کو رویوں کو انسان دوست بنائیں تاکہ ملکی و غیر ملکی سیاح گلگت بلتستان سے اچھا تاثرلیکر جائیں۔ خبردار کیمرہ آپکو دیکھ رہا ہے۔۔۔ کے بورڈ لگا نے سے سروس کے معیار بہتر نہیں ہوگی۔ خراب کیمرہ کی آنکھ کا کبھی کبھی معائینہ کرنا بھی ضروری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button