استور، گلگت بلتستان یونٹی گالا پولو ٹورنامنٹ اختتام پذیر
استور (سبخان سہیل) استور میں گلگت بلتستان کلچر اینڈ سپورٹ گالا کافائنل پولو میچ عیدگاہ اور گوریکوٹ کے درمیان کھیلا گیا جس کے مہماں خصوصی پارلیمانی سیکرٹری سیاحت و ثقافت برکت جمیل تھے جبکہ تقریب کے صدر محفل ڈپٹی کمشنر استور محمد شیر عمر چھٹہ تھے۔پولو میچ کے شروع میں پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل نے پولو گیند پھنک کر افتتاح کیا ۔ عید گاہ اور گوریکوٹ کے درمیان کھیلے جانے والے پولو میچ کے پہلے ہاف میں گوریکوٹ نے عیدگاہ کے خلاف تین کے مقابلے میں چھ گول کئے جبکہ دوسرے ہاف میں عید گاہ کی ٹیم نے گوریکوٹ کی ٹیم کو ایک کے مقابے میں8گول کئے عیدگاہ کی ٹیم نے گوریکوٹ کی ٹیم کو 7گول کے مقابلے میں 11گول کرکے یونیٹی گالا کے فائنل میچ کو اپنے نام کر لیا۔ اس موقعے پر پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل نے شایقین پولو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کی صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت اور ثقافت کی فروغ کے لیے اقدامات کررہی ہے ۔ انھوں پولو فائنل میچ جتنے والی ٹیم کو 40000روپے دینے کا بھی اعلان کیا ۔ پولو میچ کے فائنل کے موقعے پر شایقین پولو سے پولو گرونڈ کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔