جرائم

تانگیر میں فائرنگ کا واقعہ، دو افراد قتل

چلاس(کرائم رپورٹ)تانگیر فروڑی میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اصغر خان ولد سمساراور چردی ولد سید رحمان ساکنان تانگیر فروڑی کو تاک میں بیٹھے مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کی۔جس کی وجہ سے دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔تاحال دونوں افراد کو قتل کرنے کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button