تعلیم

لائبریری کی اہمیت پر استور میں واقع نجی سکول میں سیشن کا انعقاد

pic
گلگت (پ ر) پاکستان انوویشن سمٹ فار ایجوکیشن گلگت بلتستان کے کوآرڈینٹر اور ٹیم کا استور کے گاؤں خشونٹ کا دورہ ہمالیہ پبلک سکول میں لائبریری قائم کردیا اور پی آئی ایس ای کی جانب سے لائبریری کیلئے 2200کے قریب کتابیں بھی فراہم کی گئی جن کی لاگت ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہے اس موقع پر کوآرڈینٹر پی آئی ایس ای احسام اللہ بیگ اور ٹیم نے مختلف کلاسوں کا بھی دورہ کیا اور طلباء و طالبات کو لائبریری کے اہمیت سے آگاہ کیا انہوں نے کہاکہ پی آئی ایس ای کا بنیای مقصد طلباء کے اندر کتاب اور تعلیم کا شعور دینا ہے اور اسی سلسلے میں پی آئی ایس ای گلگت بلتستان کے علاوہ خیبر پختوانخواہ کے دور دراز علاقوں میں بھی اس قسم کے سرگرمیاں جاری رکھتی ہے اس موقع پر انہوں نے لائبریر ی کیلئے دیئے گئے کتابیں سکول پرنسپل پروفیسر نذیر احمد کے حوالے کئے واضح رہے کہ مذکورہ سکول کمیونٹی بنیادوں پر چلائی جارہی ہے جس میں پی آئی ایس ای کی مدد سے لائبریری کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button