گلگت بلتستان

ضلع شگر وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طرف سے عوام کے لئے تحفہ ہے،راجہ اعظم

shigar 04
شگر(عابد شگری) شگر ضلع وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جانب سے شگر کی عوام کو تحفہ ہے جس کی شگر کی عوام وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے مشکور ہیں۔ضلع بننے کے بعد شگر کی عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر ہی حل ہونگے جبکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے ان خیالات کا اظہار کے ٹو فیسٹیول کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء وسابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان،مسلم لیگ (ن) کے صدر طاہر شگری،حاجی وزیر فدا علی،جنرل سیکریٹری رضوان اللہ نے کہاجشن شگر اور یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے ٹو فیسٹیول کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) شگر کے رہنماؤں کا کہناتھا کہ شگر ضلع شگر کی عوام کا درینہ مطالبہ تھا جسے سابقہ حکومت سے محض زبانی اعلان کرکے شگر کی عوام کی زخموں پر نمک پاشی اور عوام سے تاریخی فراڈ اور دھوکہ دیا تھا لیکن مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے اعلان اور فوری عملدرآمد کیساتھ وعدہ پورا کردیا۔مسلم لیگ(ن) وعدوں پر نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ شگر ضلع یہاں کی عوام کیلئے وزیر اعظم کا عظیم تحفہ ہے۔ جس کی شگر کی عوام مسلم لیگ (ن) کے قائد کا مشکور و ممنوں رہے گا۔اب ضلع بننے کے بعد شگر کی عوام کی مسائل کی حل کیلئے سکردو جانا نہیں پڑے گا اور اور ان کی مسائل اب اب کی دہلیز پر ہی حل ہونگے جبکہ نوجوانوں کیلئے روزگار کے مزید مواقع پیش آئینگے۔انہوں نے کے ٹو فیسٹیول کے انعقاد پر اسسٹنٹ کمشنر شگر ذاکر حسین کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی ذاتی کوشش اور انٹریس کی وجہ سے شگر کی عوام کو خوشی بانٹنے کا موقع میسر ہوسکا۔
شگر کیلئے تعین ہونے والے ایس پی پولیس علی رضا نے شگر میں جشن شگر اور کے ٹو فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے خوشی اور خوش قسمتی کی بات ہے کہ مجھے شگر کا پہلا ایس پی ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔اس نوزائید ضلع کی انفراسڑکچر کیلئے میں شگر کی عوام اور عوامی نمائندوں کیساتھ سرکردگان کو ساتھ لے کر چلوں گا اور عوامی مسائل کو یہی فوری حل کرنے کی کوشش کرونگا۔اور شگر کو مچالی ضلع بنانے کی کوشش کرینگے۔اس سے پہلے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شگر ذاکر حسین نے کہا کہ شگر کی عوام کیلئے یہ دن انتہائی خوشی اور یاد گار موقع ہے کہ شگر ضلع بننے کے بعد ضلع بننے کی خوشی میں اس خطے میں واقع دنیا کے عظیم اور دوسری بلند ترین چوٹی کے نام سے فیسٹیول شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے شگر کی عوام کو شگر ضلع بننے پر مبارکباد پیش کی اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شگر انتظامیہ کیساتھ شگر کو پرامن اور مثالی ضلع بنانے میں مدداور تعاؤن کریں۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button