جرائم

تانگیر کے دورافتارہ علاقے میں شرپسندوں نے ریسٹ ہاوس، ڈسپنسری اور رہائشی مکانات کو نذرِ آتش کردیا، عوام مشتعل، مجرموں کی سرکوبی کا مطالبہ

چلاس(بیوروچیف)تانگیر کے دور افتادہ علاقے ستیل میں نامعلوم افراد نے نو تعمیر شدہ پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس،ڈسپنسری اور رہائشی مکانات کو نذر آتش کر دیا۔عوام شدید مشتعل ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔گزشتہ روز برف سے ڈھکے دورافتادہ علاقے ستیل میں مکانات جلانے کی اطلاع تھانہ گبر کو مقامی افراد نے دی جس پر ایس ایچ او گبر عالم خان نفری سمیت جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔اور متاثرہ عمارتوں کا جائزہ لیا۔اور تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے تھانہ گبر میں ایف آئی آر کا اندراج کرکے نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ستیل میں نو تعمیر شدہ پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس،ڈسپنسری اور چار رہائشی مکانات مکمل طور پر جل کر راکھ ہو چکے ہیں۔عمارتوں اور مکانات جلائے جانے کے واقعے پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔اور شدید غم و غصہ پایا جا تا ہے۔

عوامی حلقوں نے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا سراغ لگا کر انہیں عبرتناک سزائیں دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب ایس ڈی پی او تانگیر شاہ سرور نے کہا کہ عمارتیں جلائے جانے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جلد ہی ملزمان کی گرفتاری عمل میں لا کر قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کر دینگے۔اور تانگیر کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب ہونے نہیں دینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button