گلگت بلتستان

استور پولیس نے شادی شدہ خاتون کو اغوا کرنے کے جرم میں ملوث اشتہاری ملزم دھر لیا

police pic

استور( سبخان سہیل ) استور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمدنصیر کی قیادت میں پولیس کی چھاپہ مار ٹیم نے خطرناک اشتہاری ملزم کو ایک سال چھ ماہ بعد ضلع کوہستان کھیلی کے مقام سے گرفتار کرکے حولات پہنچایا۔ڈی ایس پی لیگل و ایکٹنگ ایس پی استور محمد شرین خان کی صحافیوں کو بریفینگ۔ انھوں مزید بتایا کہملزم عبدلمالک ولد دودھ خان ساکن تھک ڈسر نے 2014میں ایک شادی شدہ خاتون مسماۃ (ن) ساکن چونگرہ کو ہرچو کے مقام سے اغواء کیا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی استور میں مقدمہ نمبر 9/14بجرام365B/114پی پی سی قایم ہوا ۔ ملزم نے مغویہ خاتون کو نامعلوم مقامکی طرف لے گیا تھا۔ جس کے بعد عدلت نے ملزم کو اشتہاری قرار دیا تھا۔ ملزم ضلع دیامر کی مختلف جگہوں میں مغویہ کو لے کر روپوش رہا۔ استور پولیس کے اسسٹنٹ سن انسپکٹر محمد نصیر کی قیادت میں ایس پی استور کی خصوصی ہدایت پرچھاپا مار ٹیم تشکیل دی ۔ چھاپہ مار ٹیم میںUPHCبرکت اللہ خان ،FCعبدلحکیم دیامر نے دن رات کی انتہک محنت کرتے ہوئے مفرور ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں پہنچایا دیا۔ اس سے پہلے 2013کا استور جیل تورڈ کر بھاگنے والے ملزمان کو بھی ایک سال بعد یہی سب انسپکٹر محمد نصیر خان کی قیادت میں استور پولیس کی چھاپہ مار ٹیم نے تھک چلاس سے سرکاری اسلحہ سمیت ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ۔اسی طر ح کے درجنوں واقعات میں استور پولیس نے بر وقت اپنی محنت اور لگن سے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے اپنا کردار ادا کیا ۔ دوسری جانب استور کے مختلف عوامی حلقوں کی جانب سے محکمہ پولیس استور کی اس کارکر دگی کو سرہاتے ہوئے آئی جی پی گلگت بلتستان سے مطالبہ کیاہے کہ ایسی کارکر دگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کی ترقی کے ساتھ ساتھ انہیں ایورڈ بھی دیا جائے تاکہ آیند ہ بھی ایسے گنونے واقعات میں ملوث افراد کا گہراو تنگ کرنے میں پولیس فورس کے جوان اپنا کر دار ادا کرسکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button