گلگت بلتستان

یاسین گوپس کو ملا کر ضلع بنانا دیرینہ مطالبہ ہے، مزید زیادتی برداشت نہیں کریںگے: راجہ جہانزیب

گلگت(نامہ نگار خصوصی)ممبر قانون ساز اسمبلی و تحریک انصاف کور کمیٹی کے رکن راجہ جہانزیب نے کہا ہے کہ یاسین گوپس ضلع پر سمجھوتہ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ن لیگ کی حکومت نے ضلع کے حوالے سے پیش کی گئی قرار داد کو دبا کر سیاسی انتقام کی ایک نئی مثال قائم کر دی ہے بہت جلد اسا حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کرکے لائحہ عمل طے کرینگے جو لوگ ہماری شرافت اور اصولوں کی سیاست کو بے غیرتی سے تعبیر کررہے ہیں انہیں بہت جلد معلوم ہوگا کہ ہم کہاں تک جا سکتے ہیں اور کیا کیا کرکے دکھا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدائے گلگت کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یاسین اور گوپس پر مشتمل الگ ضلع کا قیام عوام اور منتخب نمائندوں کا مشترکہ و دیرینہ مطالبہ ہے ہم نے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے جمہوری انداز میں قرار داد پیش کی تھی مگر ن لیگ غذر کے عوام سے زندگی کے ہر شعبے میں سیاسی انتقام لینا چاہتی ہے اس لئے قرار داد کو دبا دی گئی اور مجرمانہ حد تک خاموشی اختیار کی گئی انہوں نے کہا کہ ابھی تک غذر کے عوام نے شرافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر قسم کا استحصال برداشت کیا لیکن ہماری شرافت کو بزدلانہ اور بے غیرتی سے تعبیر کیا گیا اب بلی اور چوہے کا کھیل نہیں چلے گا ہم قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جدوجہد کرنا بھی جانتے ہیں اور ضرورت پڑی تو حقوق چھیننا بھی جانتے ہیں ہمیں کسی کی بیساکھی کی ضرورت نہیں ہماری طاقت عوام ہیں ایک سوال کے جواب پر راجہ جہانزیب نے کہا کہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے بہت جلد آل پارٹیز کانفرنس بلائینگے اگر پھر بھی غذر کے ساتھ انتقامی سلوک جاری رہا تو عوام کی طاقت پر وہی کرینگے جو ہم ماضی میں کر چکے ہیں جو لوگ اقتدار کے نشے میں ہماری تاریخ بھول چکے ہیں تو پھر انہیں تاریخ یاد دلانا ہماری اولین ذمہ داری ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button