گلگت بلتستان

دیوسائی میں پھنسے ہوے افراد کو بحفاظت نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے

1741166481_5d31bfa9ac
سکردو ( بیورو رپورٹ) دیوسائی میں پھنسے 8پولیس اہلکاروں اور 10سے زائد والڈلائف ملازمین کو بحفاظت نکالنے کیلئے پاک فو ج اور پولیس نے ریسکیو آپریشن شروع دیا ہے آپریشن کی نگرانی 62برگیڈ برگیڈیئر احسان محمود خود کررہے ہیں ریسکیو ٹیم نے دیوسائی ٹاپ تک راستے کو صاف کرلیا ہے اور جمعرات کے روز تک اس مقام تک پہنچنے کی کوشش کی جائے گی جہاں 8پولیس اہلکاروں سمیت 18افراد پھسے ہوئے ہیں استور سے بھی دیوسائی میں پھنسے ہوئے افراد کو نکلالنے کیلئے نئے سرے سے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں بتایا گیا ہے کہ ریسکیو آپریشن میں بڑی تعداد میں فوج اور پولیس کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں انتظامیہ کے ترجمان نے بتا یا ہے کہ دیوسائی میں ڈیڑھ فٹ کے قریب برف پڑ چکی ہے تاہم اس مقام تک ہم ضرور پہنچیں گے جہاں 18افراد پھسے ہوئے ہیں پھنسے والے افراسے رابطہ ہوگیا ہے اور وہ خیرت سے ہیں جمعرت کے روز انہیں گاڑیوں کے ذریعے سکر دو لایا جائیگا ضرورت پڑی تو ہیلی کاپٹر سروس بھی فراہم کی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button