گلگت بلتستان

تیراہ میں شہید ہونے والا سپاہی شیر مراد آبائی علاقے اشکومن میں سپردخاک

ready

چٹورکھنڈ(کریم رانجھا) ؔ پاک فوج کے سپاہی وادی تیراہ میں شہید ،آبائی قبرستان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین،تدفین کے موقع پر رقت آمیز منا ظر ،پاک فوج کے 5این ایل آئی رجمنٹ کے سپاہی شیر مراد ولد نوروز خان گزشتہ دنوں وادی تیراہ میں دشمنو ں کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔شہید سپاہی کی جسد خاکی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان واقع کوچدہ میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔اس موقع پر پاک فوج کے چا ق وچوبند دستے نے شہید کو سلامی دی۔شہید کے مزار پر صدر پاکستان،چیف آف آرمی سٹاف،کور کمانڈر 10کوراور شہید کے رجمنٹ کی جانب سے بھی پھول چڑھا ئے گئے ۔تدفین کے موقع پر رقت آمیز منا ظر دیکھنے میں آئے۔شہید کے پسماندگان میں بیوہ اور بیٹا شامل ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button