گلگت بلتستان

وزیر اعلی کی کوششیں کامیاب، ایکنک کے اجلاس میں ہینزل پاور پراجیکٹ اور گلگت امراضِ قلب ہسپتال کی منظوری دے دی گئی

گلگت(پ ر) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی زاتی کاوشوں کے باعث وفاقی حکومت نے گلگت میں ہینزل پاور پراجیکٹ اور امراض قلب کے ہسپتال کی منظوری دے دی جبکہ شغرتھنگ اور غواڑی منصوبوں کو دس دنوں کے اندر دوبارہ ایکنک(ECNEC)کے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایات کردی ہیں تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گلگت میں بجلی کی کمی پر قابو پانے کیلئے ہینزل پاورپراجیکٹ سمیت 200بستروں پر مشتمل امراض قلب کے ہسپتال کی منظوری دے دی ہے وفاقی وزیر ڈاکٹر احسن اقبال کی سربراہی میں ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) کے اجلاس میں ان دونوں منصوبوں کی باقاعدہ منظوری دی گئی ہے سرکاری زرائع کے مطابق شغرتھنگ اور غواڑی پاورپراجیکٹس کو کمیٹی کے حوالے کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ دس دنوں کے اندر اندر ان دونوں منصوبوں کو دوبارہ اجلاس میں پیش کردیا جائے تاکہ اس کی منظوری دی جاسکے یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کے حالیہ دورے کے دوران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان کے عوام کی تکالیف کا تذکرہ کرتے ہوئے خصوصی طور پر ان منصوبوں کی منظوری پر زور دیا تھا وزیراعلیٰ کی دلچسپی کو ملحوظ نظررکھتے ہوئے وزیراعظم نے ان دونوں منصوبوں کی منظوری کے احکامات دئے تھے جس پر ایکنک کے منعقد ہونے والے اجلاس میں ان منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button