گلگت بلتستان

سکردو، گلگت اور ہنزہ میں ایل پی جی ایر مکس پلانٹس لگائے جائیں گے، وفاقی وزیر خاقان عباسی کی گورنر میر غضنفر کو یقین دہانی

اسلام آباد۔ گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان کی وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی سے ملاقات ۔گورنر گلگت بلتستان کی درخواست پر وفاقی وزیر نے ضلع سکردو ، گلگت ، اور ضلع ہنزہ میں ایل پی جی ائر مکس پلانٹ بنانے کی یقین دہانی کرائی ۔
گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر کی وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی سے گلگت بلتستان میں پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔گورنر گلگت بلتستان نے وفاقی وزیر کو گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش گیس کی فراہمی کے حوالے سے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہ گلگت بلتستان میں ایل پی جی ائر مکس پلانٹ لگانے سے عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی ۔وفاقی وزیر نے یقین دلایا کہ ضلع سکردو، گلگت ، اور ہنزہ میں ایل پی جی ائر مکس پلانٹ بنائے جائینگے ۔

گورنر گلگت بلتستان اور ممبر قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر کی درخواست پر وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے احاطے میں قراقرم ہائی وے پر حکومت کے زیر ملکیت پمپس تعمیر کرینگے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی میںآسانی پیدا کی جا سکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button