ہنزہ، جاپانی سفیر نے کاروباری ادارے کے تعاون سے بننے والی ٹوریزم انفارمیشن سینٹر کا افتتاح کردیا
ہنزہ (اکرام نجمی)جاپان کے سفیر ہیروشی انوماتانے اپنے دورے کے دوسرے دن ہنزہ کریم آباد میں ہاسی گاوا سکول اینڈ کالج میں منعقد ثقافتی پروگرام میں شرکت کی پروگرام میں گلگت بلتستان کے مختلف سکولوں کے طلبا و طالبات کے درمیان تقریر اور فن مصوری کا مقابلہ ہوا
اس موقعے پر جاپانی سفیر نے جاپان کے ایک کمپنیMitsubishi Corporation کے 58لاکھ پاکستانی روپوں کے امداد سے تعمیر ٹوریزم انفارمیشن سنٹر کا افتتاح بھی کیا جاپانی کمپنی نے اس سے پہلے ایک آئی ٹی سنٹر،چھوٹے بچوں کیلئے کلاس رومز کی تعمیر کیلئے بھی عطیہ دیا تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپانی سفیر نے والہانہ استقبال کرنے پر ہنزہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا انھوں نے مزید کہا کہ ہنزہ دنیا کے خوبصورت ترین جگہ ہے اور یہاں کے لوگوں کے چہروں پر رونق دیکھ کر مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے اور بہار کے موسم میں دوبارہ آنے کی کوشش کرونگا پاکستان اور جاپان کی دوستی مثالی ہے انھوں نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے طلبا سے کہا کہ آپ اپنے محنت سے پورے پاکستان کیلئے مثال بننا ہے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے Mitsubishi Corporation کے چیف ایگزیکٹوں کا کہنا تھا کہ ہم نے ہنزہ کو تین پروجیکٹ میں مالی مدد فراہم کی تھی اور تینوں پروجیکٹ انتہائی کامیابی سے مکمل کرنے پر ہم ہنزہ کے عوام کو مبارکبادی پیش کرتے ہیں
پروگرام میں تقریری مقابلے اور مصوری کے مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو انعامات سے بھی نوازا گیا ۔
جاپان کے سفیر ہیروشی انوماتانے عطاآباد جھیل کے علاوہ کریم آباد میں موجود جاپان چوک کا بھی دورہ کیا یاد رہے کہ جاپان حکومت نے ہنزہ میں صاف پینے کے پانی کے علاوہ تعلیم اور زراعت کے شعبوں میں مالی مدد فراہم کی ہے