گلگت بلتستان

نیشنل ایکشن پلان کے تحت قاضی نثار اور آغا راحت کی پرائیویٹ سیکیورٹی ختم، ایلیٹ فورس کے چھ چھ جوان مذہبی رہنماوں کی حفاظت پر معمور

گلگت( چیف رپورٹر) نیشنل ایکشن پلان اور ایپکس کے فیصلے کے تحت مرکزی خطیب اہلسنت اور امام جمعہ والجماعت مرکزی امامیہ مسجد سے ان کی پرائیویٹ سیکیورٹی اٹھاکر ان کی جگہ ایلیٹ فورس کے 6,6جدید اسلحے سے لیس جوان فراہم کردئے گئے ہیں ایلیٹ فورس کے جوان ہیلمٹ ،بلٹ پروف جیکٹس اور جدید اسلحہ سے لیس کردیا گیا ہے جبکہ ایلیٹ فورس کے جوان پیشہ وارانہ مہارت رکھنے والے ہیں واضح رہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں تمام مذہبی رہنماؤں سیاسی رہنماؤں اور اہم شخصیات کی سیکیورٹی پر مامور پرائیویٹ سیکیورٹی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت اور انتظامیہ نے مرکزی خطیب اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستان اور امام جمعہ والجماعت مرکزی مسجد امامیہ کی سیکیورٹی پر مامور پرائیویٹ فورس کو ہٹالیا گیا اور ان کی جگہ جدید اسلحہ سے لیس ایلیٹ کے جوانوں کو تعینات کردیا گیا ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button