خپلو میں ہفتہ صفائی منایا گیا

خپلو میں ہفتہ صفائی منایا گیا

22 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

Ghanche_ Praincipl Dgree colege pro.M.Alam aur chf Officer G.Hussain Safai Muhim m sharik hain.

گانچھے ( محمد علی عالم ) بلدیہ خپلو اور ڈگری کالج خپلو کے زیر اہتمام شہر میں ہفتہ صفائی منایا گیا جس کی قیادت بلدیہ خپلو کے چیف آفیسر غلام حسین اور ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد عالم کر رہے تھے ہفتہ کے دوران شاہمدان چوک اور ڈگری کالج ایریا کو صفائی کیا گیا صفائی مہم میں بلدیہ کے ملازمین ،ڈگری کالج کے طلبا اور پروفیسرز نے حصہ کیا صفائی مہم کا مقصد عوام اور میں صفائی کے حوالے سے شعور کی بیداری کرنا تھا اور لوگوں کو پیغام دینا تھا کہ صفائی نصف ایمان ہے اس لئے ہر ایک اپنے ذمہ داری کا احساس کرکے معاشرے کو صاف رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔ اس موقع پر ڈگری کالج محمد عالم اور بلدیہ کے چیف آفیسر غلام حسین نے جھاڑو اُٹھا کر صفائی کیا ۔اس سلسلے میں ڈگری کالج میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا اور صفائی کے حوالے سے بتایا گیا اس کے علاوہ بلدیہ خپلو کی جانب سے شہر کے تمام مساجد اور خانقاہوں کے خطیب کو کہا گیا ہے کہ وہ جمعہ کے خطبے میں صفائی کے حوالے عوام میں شعور پیدا کرنے کے لئے بتائیں ۔

 

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔