گلگت بلتستان

بیورکریٹس کا تیار کردہ اے ڈی پی قبول نہیں ہے، ترقیاتی منصوبے تیار کرتے وقت اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے: ناجی

 Nawaz-NAjiگلگت (نعیم انور) بیورکریسی حکمران بننے کی جگہ عوام کا نو کر بن کے رہے،خطے میں حکمرانی کا حق منتخب عوامی نمائندوں کوحا صل ہے،بند کمرے میں بیٹھ کر بیور کریسی نے ضلع غذر کا تین کروڈ روپے کا لوکل گو رنمنٹ اے ڈی پی فا ئینل کر دیا ہے،تر قیاتی سیکموں کی نشاندہی کے حوالے سے ویلچ کمیٹیاں،نمبرداران اور منتخب نمائندے لا علم ہیں۔بیو رکریسی کا تیار کردہ اے ڈی پی مجھے عوام کیلئے نہیں بلکہ خرد برد کیلئے نئی حکمت عملی لگ رہی ہے۔ یہ بات بی این ایف کے قائد و ممبر قانون ساز اسمبلی نواز خان ناجی نے میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہی،انہوں نے کہا کہ مذکورہ اے ڈی پی پرہم خاموش نہیں رہ سکتے۔حلقے کے عوام نے مختلف چینلز،حفا ظتی بند،لنگ روڈز اور واٹر ٹینکیز وغیرہ کیلئے ہما رے پاس درخواستیں دے رکھی ہیں جبکہ بیو رکریسی نے اپنی مرضی سے عوامی تر جیحات کو پس پشت ڈال کر سیکموں کی نشاندہی کی ہیں جس سے عوام کے تر جیحات بری طرح متا ثر ہو ئی ہیں۔جس گاوں میں عوام کی اکثریت کو لنگ روڈ ضرورت ہے وہی بیو رکرسی نے من پسند لو گوں کو نوازنے کیلئے حفاظتی بند رکھا ہے،جہاں بند چاہیے وہاں لنک روڈ رکھا گیا ہے۔عوام کی ترجیحات کیا ہیں وہ عوامی نمائندوں سے زیادہ بیورکرسی کو معلوم نہیں لہذا حکومت فوری طور پر بیورکرسی کا تیار کردہ اے ڈی پی ختم کرکے نئی اے ڈی پی منتخب نمئا ندوں کی مشاورت سے تیار کرنے کے احکما ت جا ری کریں بصورت دیگر حکومت اسمبلی میں مزاحمت کیلئے تیار رہے،ہم کسی صورت عوامی مفادات کے خلاف ہو نے والے اقدامات پر خاموش نہیں رہ سکتے۔عوام کے سامنے جواب دہ بیو رکرسی نہیں بلکہ عوامی نمائندے ہیں،عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے منتخب نمائندوں کا گریبان پکڑتے ہیں اور اگر ہم خامو ش رہے تو بیو رکرسی ایک با ر پھر مہدی شاہ سرکار کا دور دہرائے گی۔

لو کل گو رنمنٹ کی سالابہ تر قیاتی پر وگرام کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما و ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب نے بھی تحفظا ت کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت معاملہ کا نوٹس لیگی اور ہما ری مشاورت سے دوبارہ سیکمیں رکھی جا ئینگی اور اگر ایسا نہ ہو اتو اسمبلی میں ہلچل مچانا ہمیں آتا ہے اورہمیں عوامی مفادات کا تحفظ کرنا آتا ہے۔بیو رکریسی مہدی شاہ دور کی اندھیر نگر ی اپنے زہہین سے بکال دیں اب اسمبلی میں مو جود اپوزیشن بیورکریسی کی من ما نیاں مذید بر داشت کرنے کیلئے کسی صورت تیار نہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button