متفرق

سلپی پل کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں داخل

یاسین (معراج علی عباسی )وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے اپنا وعہدہ پورا کیا ۔ڈسٹرکٹ غذر کا سب سے بڑا منصوبہ گاہکوچ سلپی پل تکمیل کے آخری مراحل تک پہنچ گیا 34 کروڑ روپے کی لاگت ہونے تعمیر ہونے والا پل آئندہ ایک سے دو ماہ میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائیگا ۔ ایکسین بی اینڈ آر غذر میر غیاث نے پل کے80 فیصد کام مکمل ہونے کی تصدیق کردی ۔ تحصیل اشکومن اور تحصیل پونیال کے آٹھ دیہات کا ضلعی ہیڈ کوارٹرتک کا فاصلہ بیس کلومیٹر کم ہوجائیگا ۔ عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان اور صوبائی حکومت کو خراج تحسین پیش کیا جارہ ہے تفصیلات کے مطابق گاہکوچ شہر اور سلپی کے درمیان آر سی سی پل پر 80 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے یہ پل آئند ایک سے دو ماہ کے اندر ٹریفک کے لئے کھو ل دیا جائیگا ۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے گزشتہ دورہ غذر کے موقع پر اس پل کی فوری تکمیل کاحکم دیدیا تھا جس کے بعد محکمہ تعمیرات عامہ اور کنسٹرکشن کمپنی نے شب وروز کام کرتے ہوئے وزیر اعلی کے اعلان کی لاج رکھ لی ۔ایکسین بی اینڈ آر غذر میر غیا ث نے بتایا کہ پل کی بروقت اور معیاری تعمیر میں تما م تر وسائل بروئے کا ر لائے گئے ہیں ۔ غذر کی تاریخ کے اہم اور بڑے منصوبے کی تکمیل کے لئے جو ٹائم فریم ملا تھا اس کے مطابق کام کو مکمل کر رہے ہیں ۔ پل کی کنسٹرکشن کمپنی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ تعمیرات عامہ اور صوبائی حکومت کو عوام کی عدالت میں سرخ رو کردیا ہے ۔ سخت سردی کے باعث ٹیکنکل کام پر معمور افراد نے مزید کام سے معزوری ظاہر کردی ہے لیکن ہم نے متبادل لیبر کی تلاش شروع کردی ہے بہت زیادہ سردی حائل نہیں رہی تو یہ پل آئند ایک سے دو ماہ تک مکمل کرلیا جائیگا ۔ ریکارڈ مدت میں تعمیر کئے جانے والا یہ پل غذر کی ایک چوتھائی آبادی کے لئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button