تعلیم

محرم الحرم کے احترام میں گلگت بلتستان پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن نے تقریب حلف برداری ملتوی کردیا

Sadar Rahat Shah aur kabina ki metting ki tasveer

گلگت(خصوصی رپورٹ) گلگت بلتستان پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی کی ایک اہم میٹنگ ایسوسی کے صدر راحت شاہ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ایسوسی ایشن کی آفیس میں ہونے والی میٹنگ میں کئی اہم امور تفصیل کے ساتھ زیر بحث آئے۔میٹنگ کے تمام اراکین نے اس بات پر متفقہ فیصلہ دے دیا کہ نئی وجود میں آنے والی کابینہ کی تقریب حلف برداری محرم الحرام کے احترام کی وجہ سے ملتوی کرکے ایام عاشورہ کے بعد منعقد کی جائے گی۔ایسوسی ایشن کے صدر نے میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترجیحات ماضی سے مختلف ہونگی،ہم کوالٹی ایجوکیشن پر زور دیں گے۔ ہر اس بات کو ترجیح دی جائے گی جس سے تعلیم وتعلم اور فکر و خیال کو تقویت ملے گی۔مثبت رویوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ منفی رویوں کی بیخ کنی کی جائے گی۔ حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ میرٹ کی بحالی کو یقینی بنائے۔صدر راحت شاہ نے مزید کہا کہ ہم وزیر اعلی گلگت بلتستان کی میرٹ کی بحالی والی پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ میرٹ کو بحال کرکے اداروں کو مستحکم کریں گے۔اس غیر معمولی میٹنگ میں ایسویسی ایشن کے جنرل سیکرٹری پروفیسر عرفان علی صدیقی، ایسوسی کے سابق صدر پروفیسر نجم الدین، ایسوسی کے سیکرٹری اطلاعات امیرجان حقانی اور پروفیسر انجم نے شرکت کی۔میٹنگ میں طے پایا گیا کہ بہت جلد گلگت بلتستان کی تمام کالجز میں یونٹ پریذیڈنٹ چنے جائیں گے اور ایسوسی کے مرکزی عہدہ داران تمام کالجز کا دورہ کریں گے اور ایسوسی ایشن کے ممبران کے جو بھی مسائل ہیں ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔گلگت بلتستان پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کی میٹنگ میں یہ امور بھی زیر بحث آئے کہ بہت جلد ایسوسی ایشن کا ترجمان ایک میگزین نکالا جائے گا جس میں پروفیسروں اور لیکچراروں کے تحقیقی و ادبی آرٹیکل شائع کیے جائیں گے اور سالانہ قومی لیول پر ایک سیمینار بھی منعقد کروایا جائے گا جس میں محققین اور دانشور اپنے اپنے مقالے پیش کریں گے۔ اور پروفیسروں اور لیکچراروں کے لیے مختلف قسم کے ورکشاپس منعقد کروانے کے لیے بھی کوشش کی جائیگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button