گلگت بلتستان

استور میں محرام الحرام کے دوران سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، ہر امام بارگاہ پر پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے: ڈپٹی کمشنر

استور (سبخان سہیل) استور کے تمام امام بارگاہوں میں پولیس فورس کے جوان ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ کس بھی نا خوشگو ار واقعے سے نمٹنے کے لییانتظامات مکمل کیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر استور محمد عمر شیر چھٹہ ۔

محمد عمر شیر چھٹہ نے مزید بتایا کہ ہم استور کے اندر جہاں جہاں امام بارگاہوں میں مجالیس پڑھا رہے ہیں ان تمام امام بارگاہوں میں سیکورٹی کا بندوبست کیاہے۔استور کے اندر اس وقت60امام بارگاہوں میں مجالیس پڑھائی جارہی ہے۔ استور میں محرم کی ڈیوٹی کے لیے 7سیکٹر میں تقسیم کیا گیا ہے ان سات سیکٹرز میں ایک ایک مجیسٹریٹ کے ساتھ پولیس فورس کے دو سے تین جوان ڈیوٹی دئے رہے ہیں 60امام بارگاہوں میں165پولیس فورس کے جواں تعینات ہیں دس محرم کو پولیس فورس کے جوانوں کی تعداد کو بڑا کر265کردی جائے گی اور پاک آرمی کے جوان بھی تعینات ہونگے دس محرم الحرم کو استور کے پانچ بڑے جلوس مختلف مقامات سے برآمد ہونگے۔ تمام امام بارگاہوں میں بجلی بغیر لوڈ شیڈنگ کے فرہم کی جارہی ہے۔محکمہ پولیسکے جوان اور ہمارے مجیسٹریٹ رات کو مکمل ان تمام امام بارگاہوں میں ڈیوٹی سر انجام دئے رہی ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ میں خود رات کو دونوں اسسٹنٹ کمشنرز ایس پی ، ڈی ایس پی،اور ایکسن واٹر اینڈ پاور کے ساتھ مختلف ر امام بارگاہوں کا دورہ کرتے ہیں اور سیکورٹی کے ساتھ ساتھ بجلی کی فرہمی پر بھی میں اور میری وری ٹیم کام کررہی ہے۔ استور ایک پر امن ضلع ہے اس ضلع میں علما امن کمیٹی اور عمایدین اور سیاسی رہنماوں کلیدی کردار ہے یہ امن پسند لوگ ہیں امید ہے اس امن کو برقرار رکھتے ہوئے ماضی کی مثال کو مزید بہتر بنائیں گے۔استور کی پوری قوم سے اپیل کے کی مقدس مہنے کا احترام کریں اور ایک دوسروں کی دل اعزاری سے گریز کریں۔ محرم الحرم کے ان ایام میں حضرت امام حسین اور اس کے جانثاران نے دین اسلام کی سر بلندی کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ دیتے ہوئے اسلام کا سر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بلند کیا ہے۔ ہمیں آپس میں اپنے صفحوں میں اتحاد قایم کرنا ہوگا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button