گلگت بلتستان

گورنر گلگت بلتستان سے وزیر اعلیٰ کی ملاقات

اسلام آباد ( پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی امور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے اور گلگت بلتستان کے عوام کے مشکلات کو دور کرنے کے لیئے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیئے مل کر کام کرینگے ۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو بہتر ین سہولیات فراہم کرنے کے لیئے صوبائی حکومت کے ساتھ بہترین ورکنگ ریلشنشپ قائم رہے گی تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جاسکے۔ گورنر گلگت بلتستان اور وزیر اعلیٰ نے گفتگو میں کہا کہ گلگت بلتستان میں بجلی کی قلت کے خاتمے کے لیئے مضبوط اور ٹھوس حکمت عملی اختیار کی جائے گی اور علاقے میں لوڈشیڈنگ کےخاتمے کے لیئے فوری اقدامات اٹھائینگے اور گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کی حل اور ان کو بنیادی حقوق دلانے کے لیئے ہر ایک پلیٹ فارم پر آواز اٹھائینگے تاکہ کسی بھی فرد کو احساس محرومی نہ ہو۔

20-12-2015-3

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ چائنا راہداری کے اس میگا پروجیکٹ کو کامیاب کرنے کے لیئے وفاقی حکومت و صونائی حکومت تمام مسائل بروئے کار لائیگی اور اس پروجیکٹ کے ذریعے گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دلانے کے لیئے صوبائی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور اس اہم پروجیکٹ کی تکمیل کے لیئے گلگت بلتستان میں امن و امان اور آپس میں اتفاق و اتحاد کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ۔اس اہم منصوبے کے ذریعے پاکستان اور خصوصا گلگت بلتستا ن ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور گلگت بلتستان کے ہر ایک فرد کو ان کے ہی علاقے میں روزگار کے اہم مواقعے فراہم ہونگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button