گلگت بلتستان
کمیٹیاں بنانے سے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت پر کوئی فرق نہیں پڑتا: منظور پروانہ


سکردو( پریس ریلیز) حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ مذاق بند کریں ، آئینی کمیٹی کی تشکیل سے گلگت بلتستان کی متنازعہ حیثیت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور نہ ہی اس طرح کی کمیٹیوں کی سفارشات قابل عمل ہوتی ہے ، حکومت پاکستان گلگت بلتستان کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل در آمد کو یقینی بناتے ہوئے گلگت بلتستان میں خودمختار قانون ساز ریاستی اسمبلی کے قیام کے لئے اقدامات کرے، ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان یونائیٹڈ موؤمنٹ کے چئیرمین منظور پروانہ نے کیا ۔