Jan 12, 2020 پامیر ٹائمز خبریں Comments Off on شدید برفباری سے نگر اور ہنزہ کے بالائی مقامات بُری طرحمتاثر، تجارتی مراکز ٹھنڈے پڑ گئے
نگر(اقبال راجوا) جنوری کے دوسرے ھفتے کے آغاز میں ہونیوالی برفباری نے سرحدی اضلاع نگر اور ہنزہ کے بالاٸی مقامات سے ہر قسم کی آمد و رفت بند ہوگٸی جس سے نشیبی علاقوں کے چھوٹے بڑے تجارتی مراکز میں رش نصف سے زیادہ کم اور روزانہ کی معمولات منجمد ہو گٸیں۔ تفصیلات کے مطابق برفباری دن بھر موسم ابر آلود رھنے کے بعد شب کے تیسرے پہر سے برفباری کا آغاز ہو گیا جب صبح اٹھ کے دیکھا تو ہر طرف سفیدی ہی سفیدی اور آسمان سے بدستور برفباری جاری ہونیکا منظر دیکھا۔ شدید برفباری سے ضلع نگر کے بالاٸی علاقوں برویلی،چھپروٹ ،بڈہلس ،ہوپر پھکر، ڈاڈیمل ،ساس ویلی اور نگرخاص جبکہ ضلع ہنزہ کے بالاٸی علاقےتحصیل گوجال اور دیگر علاقوں سے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں نشیبی علاقوں میں معمول کے معاملات لے کر آنے والے مسافر اورضرورت مند پھنس کے رہ گٸے جبکہ انتہاٸی ضرورت مند پیدل اپنے منزل مقصود کی طرف روانہ ہونے لگے۔ نگر اور ہنزہ کے بالاٸی مقامات پر ایک سے ڈھیڑ فٹ تک برف پڑ چکی ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 15ڈگری سلسٸیس سے بھی کم ہو گیا ہے ۔ نگر اور ہنزہ کے نشیبی علاقوں تحصیل شینبر چھلت اور شناکی ہنزہ میں درجہ نقطہ انجماد سے کم ہو کر منفی 6 تک گر گیا۔ بالاٸی مقامات سے نشیبی علاقوں کے لٸے رابطہ منقطع ہونے سے نشیبی علاقوں کی تمام میں چھوٹے چھوٹے تجارتی مراکز علی آباد ہنزہ اور چھلت شینبر نگر میں معمول سے 75فیصد کم رش دیکھا گیا جبکہ ماتکیٹوں میں نصف سے زیادہ دکانیں بند دکھاٸی دیں ۔ سردی کی شدت میں ایکدم سے اضافہ ہونے پر بچے اوربزرگ کھانسی اور نزلہ زکام کی بیماری سے بھی متاثر ہوگٸے جبکہ سردی کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لٸے گھروں میں معمول سے کٸی گنا زیادہ لکڑی جلانا پڑی۔ شاہراہ قراقرم سمیت اندرون علاقہ رابطہ سڑکیں بند ہونے کے سبب مختلف اداروں کے ملازمین اتوار کی تعطیل کے لٸے اپنے اپنے گھر وں کو نہیں جا سکے۔سردی شدت میں اضافے سےلکڑی اور گیس کی بھی قلت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔روڑ پرٹریفک بھی معمول سے نہایت کم دکھاٸی دی۔ ضلعی انتظامیہ نے برفباری اور اس سے پیدا ہونے والے مساٸل بارے میں کسی بھی اقدام سے متعلق کوٸی احکامات جاری نہیں کٸے ہیں۔ اتوار کی تعطیل اور شدید برفباری کے سبب بالاٸی مقامات سے مسلسل رابطہ نہ ہوسکا جس باعث ان علاقوں میں وقوع پذیر ہونیوالے کسی بھی ممکنہ واقعے کی اطلاع بھی نہیں مل سکی۔ تا ہم زراٸع کا کہنا ہے کہ بالاٸی مقامات کے لٸے رابطہ سڑکوں پر سلاٸیڈنگ ہو گٸی ہےجس سے پیدل بھی روڑ کراس کرنا دشوار ہے۔
Feb 21, 2021 0
Feb 20, 2021 0
Feb 12, 2021 0
Feb 11, 2021 0
Oct 22, 2020 Comments Off on مبینہ خودکشی کے پراسرار واقعے میںماںاور بیٹی جان بحق
Oct 11, 2020 Comments Off on پھسو گوجال سے تعلق رکھنے والا نوجوان کھلاڑی حمایت شاہ ٹریفک حادثے میںجان بحق
Oct 01, 2020 Comments Off on شندور گلگت بلتستان کا حصہ ہے، خیبرپختونخواہ کی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریںگے، محمد عظیم
Sep 07, 2020 Comments Off on یوم دفاع ہنزہ میںملی جذبے کے ساتھ منایا گیا، شہدا کے مزاروںپر حاضری، خراج عقیدت