تعلیم

خیبر پختونخواہ حکومت کی طرف سے جنجریت کوہ روڈ کیلئے تین کروڑ روپے منظور، مڈل سکول کو ہائی کا درجہ مل گیا

دروش( نمائندہ خصوصی)تحصیل دروش سے تقریباً18کلومیٹر کے فاصلے جنجریت کوہ ویلی کیلئے صوبائی حکومت کی طرف سے روڈ کیلئے تین کروڑ روپے اور مڈل سکول مردانہ کو ہائی سکول کا درجہ دے دیا گیا۔علاقے کے عمائدین نے احتساب ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اور خاتون ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری بی بی فوزیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہیں کہ ہمارے مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقے میں ترقی کیلئے اقدامات شروع کر دے ہیں۔جس میں جنجریت کوہ ویلی کے دشوار گزار راستوں سے گزرنے والے روڈ کیلئے کثیر رقم اور تعلیم کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقے میں طلباء کیلئے مڈل سکول کو ہائی کا درجہ دینا شامل ہیں۔ صوبائی حکومت علاقے کا مسیح بن گیا۔جنجریت کوہ روڈ جو کہ انتہائی خطرناک اور تنگ راستہ تھا تین کڑور روپے منظور کر کے جنجریت کوہ ویلی کو چترال کے دوسرے علاقوں سے با آسانی نقل و حمل کیلئے آسان بنایا جائے گا۔جب ساتھ ساتھ تعلیم کے لحاظ سے پاسماندہ جنجریت کوہ ویلی کے مڈل سکول کو ہائی کا درجہ دیکر تعلیم کی سہولیت بھی میسر کی گئی۔ہمیں یقین ہے کہ ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری بی بی فوزیہ چترال کی ترقی میں اپنی پر خلوص کوششیں جاری رکھیں گے اور ساتھ ساتھ پی ٹی ائی کی ضلعی قیادت بھی چترال میں احساس محرومی کو ختم کرنے میں اپنا کر دا کریں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button