گلگت بلتستان

ضلع شگر میں عاشورہ کے 19سے زائد بڑے اور چھوٹے جلوس نکالے گئے

شگر(عابد شگری)دنیا بھر کی طرح پورے شگر بھر میں عاشورہ محرم مذہبی عقیدت اور بھر پور جوش و جذبے کیساتھ منائی گئی۔عزادارون نے سینہ زنی اور زنجیر زنی کرتے ہوئے امام عالی مقام کو پرسا دیا۔جبکہ عزاداروں کی پیاس بجھانے کیلئے راستوں میں جگہ جگہ پانی ،شربت اور قہوے کی سبیلیں لگائی گئی تھی۔شگر کے ضلع بھر سے تقریبا 19کے قریب چھوٹے بڑے جلوس نکالے گئے۔جو اپنے روایتی اور قدیمی راستوں سے ہوتے ہوے شام کے وقت اختتام پذیر ہوگئے۔

شگر سنٹر سے صبح دس بجے جلوس امام بارگاہ رضا آباد مرہ پی اور جامعہ بھبھانیہ مرکنجہ سے نکالی گئی۔ جس میں دستی حسینیہ کوتھنگ،برقچھن،گیانگپہ،غضواپہ بنتوپہ،چھنپہ اور آگے پہ شامل ہوتے گئے۔بارہ بجے یہ جلوس پولوگراؤنڈ پہنچ کر نماز ظہریں باجماعت ادا کی۔جبکہ مسجد بھبھانیہ سے نکلنے والی جلوس امام بارگاہ حسینیہ میں پہنچ کر نماز ظہریں کیلئے رک گئی۔بعد از نماز ظہرین قدیمی و مرکزی امام بارگاہ حسینیہ ؑ ہلپاپہ سے مرکزی جلوس برآمد ہوا۔جوکہ اپنی مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا خانقاہ معلی ہوکر واپس اسی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگئی۔جبکہ دوسری جلوس مسجد بھبھانیہ میں شام کے وقت اختتام پذیر ہوگئے۔جلوس کی حفاظت کیلئے پولیس کیساتھ شگر بوائز سکاؤٹس اورپاسدار سکاؤٹس کے رضاکار ڈیوٹی دے رہے تھے۔جبکہ ڈی سی شگر،اے سی شگر اورایس پی شگرجلوس کی نگرانی کیلئے خود وقتا فوقتا جلوسوں کا معائنہ کرتے رہے۔

عاشورہ محرم میں عزاداروں کی مرہم پٹی اور زخمیوں کی فوری علاج کیلئے حسن شہید چوک پر ایک فیلڈ ہسپتال کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔جس کی نگرانی سنیئر میڈیکل آفیسر رورل ہیلتھ سنٹر شگر ڈاکٹر وزیر غلام حسین کررہے تھے۔جبکہ ریسکیو 1122اور وحدت فاؤنڈیشن شگر کے پیرامیڈیکل سٹاف اور رورل ہیلتھ سنٹر کے سٹاف موجود تھے۔جہاں زنجیر زنی کرتے ہوئے زخمی ہونے والی عزاداروں کی فوری مرہم پٹی اور علاج کرایا گیا۔جبکہ دیگر امام بارگاہوں سے بے ہوش اور سیریس ہوکر لانے والی عزاداروں کو بھی فوری ٹریٹمنٹ یہی پر دی گئی جس کی وجہ سے بار بار جلوس میں ایمبولینس کی راستے کیلئے رکاوٹ اور پریشانی ختم ہوگئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button