گلگت بلتستان

ضلع ہنزہ میں عاشورہ محرم کا جلوس پر امن طریقے سے اختتام پزیر، سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے سپرد تھی

ہنزہ(بیورو رپورٹ ) گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ میں یوم عاشور کا جلوس نہایت احترم و عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔امام عالی مقام کے حضور خراج عقید ت پیش کیا گیا۔ہزاروں عزداروں کی شرکت، پاک فوج کے علاوہ گلگت بلتستان سکاوٹس اور پولیس کے بھاری نفری کیجانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔اس موقع پر علماء نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ امام حسین نے حق اورسچ کے لئے قربانی دی ہے۔جو کہ عالم انسانیت کے لئے نمونہ ہے۔علماء نے مزیدکہا شہدائے کر بلا اتحاد اور بین المسلمین کا درس دیتا ہے اورتاریخ کربلا نے حق کا دفاع اور باطل پرستوں سے ٹکرانے کا حکم دیتا ہے۔حضرت امام حسین ؑ نے اسلام کی سر بلندی کے لیٗے اپنی اور اپنے اہل خانہ کی قربانی دی ۔ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع ہنزہ میں یو م عاشور کے جلوس مختلف علاقوں میں نکالے گئے۔جس میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا گیااور ساتھ ساتھ علم تعزیہ اور زوالجناح کے جلوس برآمد ہوے جس میں ہزاروں عزاداروں نے نوحہ خوانی،ماتم داری اورزنجیر زنی میں شرکت ہوئے۔

ہنزہ میں مرکزی جلوس گنش سے برآمد ہو کر اپنی روایتی راستے سے ہوتے ہوئے ڈور کھن پہنچی اور واپس گنش کلاں میں اختتام پزیر ہوئی۔ جبکہ دوسری جانب شایار نگر سے جلوس بر آمد ہو کر مرتضی آباد میں اختتام پذیرہوا۔

ضلع نگر میں چھلت سے مرکزی جلوس برآمد ہو کر سکندر آباد میں اختتام پزیر ہوا۔جبکہ دوسری جانب جعفر آباد ،غلمت اورتھول میں بھی دس محرم الحرم کے جلوس نکالے گئے ۔ نگر خاص میں اسقر داس ، سمائر،شایار اور ہوپر میں بھی ماتمی جلوس نکالے گئے۔

اس موقعے پر سیکو رٹی کے انتظامات ضلع ہنزہ میں پاک فوج کے حوالہ کر دئیے گئے تھے جبکہ ان کے علاوہ گلگت بلتستان سکاوٹس اور پولیس کی باری نفری کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے موجود تھی۔ جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے طبی سہولیات بھی فراہم کئے گئے تھے۔جبکہ دوسری جانب جلوس گزرنے والے راستوں پر مختلف اداروں کی جانب سے نذرونیاز کا بندوبست بھی کیا گیا تھا۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button