صحت

صحت کی سہولیات ناپید، اہلیان تسر نےپی پی ایچ آئی کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا

health

شگر(عابد شگری) بی ایچ یو تسر میں نہ دوائی ہے اور کوئی دیگر سہولیات، بی ایچ یو مسائل کی گرداب پھنسا ہوا ہے۔ایمبولینس بھی خستہ حال ہے جو خود کسی مسیحا کی منتظر ہے۔عوام کا PPHIکیخلاف احتجاج کا اعلان ۔تسر شگر سے تعلق رکھنے والے افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے۔کہ یونین کونسل تسر اور باشہ کی واحد ہیلتھ سنٹر بی ایچ یو تسر مسائل کی گرداب میں پھنسا ہوا ہے۔ بی ایچ یو میں موجود دوائی آبادی کے حساب سے آٹے میں نکم سے بھی کم ہے۔مقامی افراد میڈیکل سنٹروں سے دوائی خریدنے پر مجبور ہے۔جس کی وجہ سے عوام سخت پریشان اور تشویش میں مبتلاء ہے۔ان لوگوں کا کہنا تھا کہ بی ایچ یو میں موجود ایمبولینس بھی انتہائی خستہ حال ہے جبکہ سٹریچر بھی ٹوٹے ہوئے ہیں ایمبولینس میں مریض سفر کرنے سے گھبراتے ہیں ۔ان لوگوں نے محکمہ صحت بلتستان کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بی ایچ یو تسر کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے مسائل حل کریں ورنہ تسر کی عوام محکمہ صحت اور PPHIکیخلاف سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button