گلگت بلتستان
حکومت گلگت بلتستان تباہ شدہ مکانات دوبارہ تعمیر کرے گی، وزیر اعلی کی چلاس میں گفتگو
چلاس۔گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس کا دورہ کیا اور گزشتہ روز زلزلے میں زخمی ہو نے والے افراد کی عیادت کی ۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ زلزلے میں زخمی ہو نے والے افراد کے علاج معالجے میں کو ئی کسر نہ چھوڑیں ۔گورنر اور وزیر اعلیٰ نے زخمیوں میں تحائف بھی تقسیم کیئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ زلزلے سے ہو نے والے جانی و مالی نقصان کا حکو مت کو بھر پو ر احساس ہے ۔وفاقی حکو مت بھی صوبائی حکو مت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ۔انہو ں نے کہا کہ گو کہ انسانی جان کا کو ئی نعیم البدل نہیں لیکن حکو مت زلزلے میں جان بحق اور زخمی ہو نے والے افراد کو امداد دے گی ،اس کے علاوہ زلزلے سے جو مکانات متاثر ہو ئے ہیں وہ تعمیر کر کے دیئے جائیں گے ۔بعد ازاں سرکٹ ہاؤس چلاس میں ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد نے بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ زلزلے سے ضلع دیامر میں 3افراد جان بحق جبکہ 13زخمی ہو ئے ہیں اور کئی مکانات شدید متاثر ہو ئے ہیں ۔