گلگت بلتستان
خطرے کی زد پر موجود سکولوں کی نشاندہی کی جائے، متاثرہ سکولوں کو جلد از جلد بحال کیا جائے، گورنر برجیس طاہر کی ہدایت
گلگت (پ ر) گورنر گلگت بلتستا ن چوہدری محمد برجیس طاہرنے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ حالیہ زلزلے سے متاثرہ سرکاری سکولوں کو جلد از جلد بحال کیا جائے اور زیادہ نقصان ہونے والے سکولوں کے لئے متبادل جگے کا انتظام کیا جائے تاکہ بچوں کی تعلیم میں کوئی خلل نہ ہو۔
گورنر گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ ایسے سکول جو بوسیدہ ہیں یا مستقبل میں کسی قدرتی آفت کی زد میں آسکتے ہیں ان کا بھی جائزہ لیاجائے اور ان سکولوں میں زیر تعلیم طالبعلموں کی جانوں کی حفاظت کے لےئے موثر اقدامات کئے جائیں کیونکہ بچوں کی جانوں کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور یہی بچے مستقبل کا معمار ہیں۔ گورنر گلگت بلتستان نے متعلقہ اداروں کی ہدایات دی ہیں کہ گوپس اور چترال روڑ کی مرمت کر کے جلد از جلد مسافرں کے لےئے کھولا جائے تاکہ مسافروں کو سفر کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔گورنر گلگت بلتستان نے وزیر اعظم پاکستان جناب محمد نواز شریف کا زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لےئے پیکیچ کا اعلان کرنے پر شکر یہ ادا کیا جس میں گلگت بلتستان کے متاثرہ لوگوں کو بھی اسی پیکیچ کے تحت امداد د ی جائے گی۔
وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور یہاں کے اداروں کو مزید فعال بنانے کے لےئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لانے کی یقین دہانی کراچکے ہیں تاکہ گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ گورنر گلگت بلتستان نے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سہراتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اور افواج پاکستان کی بروقت امدادی کاروائیوں کی وجہ سے گلگت بلتستان میں زیادہ جانی و مالی نقصانات نہیں ہوئے۔گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ GBDMAکو مزید فعال بنایا جائے گا اور اس ادرے کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں ایسے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لےئے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور گلگت بلتستان کے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقنی بنایا جاسکے۔ ۔