گلگت بلتستان

یونین کونسل الچوڑی کے عوام ڈاک وقت پر نہ ملنے کی وجہ سے پریشان، اصلاح احوال کا مطالبہ

شگر(عابد شگری)عملے کی کمی یا کچھ اور یونین کونسل الچوڑی میں اہم اور ضروری ڈاک لیٹ ہونا معمول بن گیا۔ڈاک پہنچنے میں تاخیر کی وجہ کئی بچے داخلہ ،طلباء و طالبات کی امتحان اور کئی امیدوار نوکری کی ٹیسٹ سے ہاتھ دھونا پڑھ گیا ہے۔یونین کونسل الچوڑی سے تعلق رکھنے والے کئی افراد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ محکمہ ڈاک کی نااہلی یا الچوڑی پوسٹ آفس میں محکمہ ڈاک کی عملے کی کمی ہے اہم اور انتہائی ضروری ڈاک کو لیٹ پہنچنا معمول بن چکا ہے۔ایک شخص کا کہنا تھا کہ ڈاک کی تاخیر سے پہنچنے سے ان کے بیٹے کا پی ایف میں داخلہ ہونے کے باؤجود بھروقت اطلاع نہ ہونے کی وجہ سے مقررہ تاریخ کو فیس جمع نہ کراسکا جس کی وجہ سے اسکا بیٹا پی ایف میں داخل ہونے سے رہ گیا۔جبکہ اس کی بیوی کی امتحانی ڈیٹ شیٹ بھی تاخیر ہونے کی وجہ سے سارے پیپر مس ہوگئے۔یونو سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکے نے کیڈٹ کالج سکردو میں لیکچررشپ کیلئے درخواست جمع کرایا ہوا تھا اس کی ٹیسٹ کی کال لیٹر بذریعہ ڈاک بھیجی گئی تھی جو ٹیسٹ کے گزرجانے کے بعد انہیں موصول ہوا اور انہیں نوکری سے ہاتھ دھونا پڑھ گیا۔ اسی طرح درجنوں اور واقعات ہوچکے ہیں۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ پوسٹ آفس الچوڑی کیلئے صرف ایک عملہ موجود ہیں جو کہ ڈاک لیٹ ہونے کی اصل وجہ ہے۔انہوں نے محکمہ ڈاک کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ یونین کونسل الچوڑی کی پوسٹ آفس کی عملوں کی تعداد برھائی جائے جبکہ ڈاک کی تاخیر ہونے کے بارے میں تفصیلی انکوائری کرائی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button