سیاست

تقدیرہ اجمل چترال اور گلگت بلتستان کے لئے آل پاکستان مسلم لیگ کی جنرل سیکریٹری مقرر

چترال(بشیر حسین آزاد)آل پاکستان مسلم لیگ چترال کے سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جنرل سکرٹری انعام اللہ نے ایک اخباری بیان میں محترمہ تقدیرہ اجمل کواے پی ایم ایل چترال اور گلگت بلتستان کے لئے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔اُنہوں نے اُمید کا اظہار کیا ہے کہ تقدیرہ اجمل صاحبہ چترال میں پارٹی کو مزید مظبوط بنائی گی۔محترمہ تقدیرہ اجمل بہت جلد چترال کا دورہ کرنے والی ہے اور چترال میں نئی کبینٹ تشکیل دی گی۔یادرہے کہ محترمہ تقدیرہ اجمل کا تعلق بمبوریت سے ہے جو ان دنوں اسلام آباد میں رہ رہی ہے۔جوکہ اس سے پہلے اے پی ایم ایل خیبرپختونخواہ کی کنوینئر تھی۔انعام اللہ نے آل پاکستان مسلم لیگ کی اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button