چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شتیال کے قریب واقع وادی داریل کے گاوں ستو داس سے اغواء کئے گئے سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن کے انجیئنراور آپریٹر کا تاحال کوئی سراغ نہیں ملا۔پولیس کی بھاری نفری داریل اور تانگیر روانہ ۔دونوں علاقوں کے خارجی اور داخلی راستوں کی سیکورٹی سخت کردی گئی ۔انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان ظفر اقبال ایوان نے چلاس کا ہنگامی دورہ کیا ایس پی دانشور خان نے موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ۔اغواء کئے گئے انجیئنرز کے حوالے سے اب تک کوئی ٹھوس پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے ۔جبکہ اہلیان داریل اور تانگیر نے کہا ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت داریل اور تانگیر کو بدنام کیا جارہا ہے ہم کسی صورت ایسے علاقہ دشمن عناصر کی حمایت نہیں کرینگے حکومت انجیئنرز کی فوری بازیابی کے لئے اقدامات کریں عوام حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔