متفرق

شگر بازار کمیٹی کے ممبران نے حلف اُٹھا لیا

شگر(عابد شگری)شگر بازار شگر کا چہرہ ہے اس کی صفائی اور ستھرائی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔جو بھی ٹورسٹ شگر آتا ہے شگر بازار کو دیکھ کر لوگوں کی رویوں اور عادات کا اندازہ لگاتے ہیں۔ہمیں اس خطے میں آنے والوں مہمانوں کو شگر کی خوبصورتی کو صفائی کیساتھ دکھانا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار بازار کمیٹی شگر کے کابینہ کے حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شگر ذاکر حسین،چیئرمین ایل ایس او مرکنجہ حاجی وزیر فدا علی،وزیر محمد نسیم صدر بازار کمیٹی شگر و دیگر نے کہا۔نو منتخب صدر بازار کمیٹی شگر اور ان کی کابینہ نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا۔کابینہ میں نائب صدر محمد ،جنرل سیکریٹری حوالدار (ر) حسن شگری،سیکریٹری اطلاعات ظہیر عباس اور خزانچی رجب علی شامل ہیں۔صدر اور ان کے عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب شگر ٹاؤن منیجمنٹ کی آفس میں منعقد ہوئی اسسٹنٹ کمشنر شگر ذاکر حسین نے ان سے حلف لیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے شگر کو گوناگوں اور لاتعداد نعمتوں اور قدرتی وسائل سے نوازای ہے تو دوسری جانب شگر کو دنیا کا خوبصورت ترین علاقہ ہونے کا بھی اعزاز ہیں۔خدا وندی کی اس خوبصورت خطے کو ہماری لاپراوئی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے اس کی خوبصورت متاثر ہورہا ہے۔صدر بازار کمیٹیوزیر محمد نسیم نے کہا شگر بازار شگر کا اصل چہرہ ہے باہر کے لوگ اسی بازار آکر ہمارے عادات و اطوار کا اندازہ لگاتے ہیں۔ہمیں چاہئے کہ شگر کی بازار کو صفائی رہ کر اس کی اصل خوبصورتی کو دنیا کے سامنے لایا جائے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شگر نے کہا کہ شگر انتظامیہ ہر وقت بازار کمیٹی کیساتھ تعاؤن کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔انہوں نے دکانداروں پر زور دیا کہ وہ اپنے دکانوں کیساتھ دکانوں کے سامنے والا حصہ بھی صاف رکھیں۔آئندہ کچرہ اور کوڑا کرکٹ کوڑا دان میں ڈالیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔سابق ممبر ضلع کونسل و چیئرمین ایل ایس او مرکنجہ حاجی وزیر فدا علی نے اپنے خطاب میں کہا ایل ایس او مرکنجہ بازار کمیٹی کیساتھ مالی تعاؤن کیساتھ ساتھ فنی و ٹیکنیکل تعاؤن کریں گے اور شگر بازار کی صفائی ستھرائی کیلئے باقاعدہ نظام وضع کررہے ہیں۔شگر کی صفائی اور اس کو خوبصورت رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔اس لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button