متفرق

کریم آباد ہنزہ کے محلوں اور بازاروں کی صفائی کے لئے رضاکار اُٹھ کھڑے ہوے

ہنزہ (رحیم امان)ہنزہ کر یم آباد میں اسما عیلی جنٹس والنٹیئرز ،لیڈیز والنٹیئریز ،بوائزسکاوٹس اور گالز گائیڈ نے کریم آباد کے تمام محلوں اور بازاروں کی اپنی مدد آپ صفائی مہم کا اہتمام کیا۔ صفائی کا کوئی مناسب نظام موجود نہ ہونے کی وجہ سے محلے اور بازار کچرےکے ڈھیر کی شکل اختیار کرگئے ہیں۔

کریم اباد ہنزہ سیاحتی مقام ہونے کی وجہ سے ملکی اور بین الاقوامی سیاحوں کے توجہ کا مرکز ہے اور سیاحت سے سالانہ کروڑں کی آمدنی حاصل ہوتا ہے اس کے باوجود سیاحتی مقامات پر صفائی ستھرائی کا ناقص نظام ایک سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔حکومت کی جانب سے صفائی ستھرائی کا سرئے سے کوئی نظام موجود نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں کچھ این جی اوز نے اپنے مدد آپ کے تحت ایک ادارہ قائم کیا تھا مگر حکومتی سر پرستی نہ ہونے کی وجہ سے اب اس ادارے کو بھی اپنے خدمات سرانجام دینے میں مشکلات در پیش ہیں جس کے باعث علاقہ عوام اور ولنٹیر ادارے مجبوراً اپنے علاقے کی صفائی کرنے نکلے ہیں ،اس موقعے پر ولنٹئیرز کا کہنا تھا کہ علاقے کی صورتحال دیکھ کر انہوں نے یہ قدم اُٹھایا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور علاقے کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button