تعلیم

دیامر سٹوڈنٹس فیڈریشن کا اجلاس، ضلع کے دور دراز علاقوں میں تعلیمی سہولیات بہتربنانے کا مطالبہ

چلاس(بیورورپورٹ)دیامر سٹوڈنٹس فیڈریشن کا ایک اہم اجلاس چلاس میں منعقد ہوا ،اجلاس میں درجنوں کارکنوں نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس ایف کے رہنماوں محمد ندیم،نسیم اللہ،عابد حسین و دیگر نے کہا کہ دیامر میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلئے ن لیگ کی حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے ،اور اس ضلع کی پسماندگی کو ختم کرنے کیلئے یہاں زیر تعمیر سکولوں اور کالجوں کی عمارات کو فی الفور پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے دور دراز علاقوں میں تعلیمی نظام بہتر نہیں ہے ،محکمہ تعلیم چلاس کے دور دراز علاقوں میں تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے،تاکہ طلبہ سکھ کا سانس لے کر تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button