تعلیم

محمد ابراہیم تبسم کا ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع شگر تعینات ہونا خوش آئیند ہے، ناصر حسین صدر شگر ٹیچرز ایسوسی ایشن

شگر(عابد شگری) صدر ٹیچرز ایسوسی ایشن شگرناصر حسین نے محمد ابراہیم تبسم کی ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع شگر تعیناتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے نئے ضلع کے قیام پر عملدارمد کے سلسلے میں محکمہ تعلیم کی جانب سے جناب ابراہیم تبسم صاحب کا بطور ڈی ۔ڈی۔ ای تعینات کو خوش آئند اور بہتر اقدام ہیں ۔ اس فیصلے پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ موصوف ایک تجربہ کار اور ماہر تعلیم ہونے کے ساتھ ساتھ انتظامی امور میں مہارت رکھتے ہیں۔ صدر ٹیچر ایسوسی ایشن شگرنے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ڈی ڈی ای شگر نوزائیدہ ضلع میں تعلیم اور اساتذہ کے مسائل بہتر اور بر وقت حل کرنے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ اس سلسلے میں اساتذہ برادری اور ٹیچرز ایسوسی ایشن کا تعاون ہمیشہ جاری رہے گا۔ ضلع شگر کے سکولوں میں موجود مسا ئل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا نئے ڈی ۔ڈی۔ای کے لیے ایک چیلنج ہو گا جسے حل کرنے میں کسی بیرونی دباؤ کے بغیر خالصتا میرٹ کی بنیاد پر اہم و جرات مندانہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انھوں نے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اور ضلع میں جوائنیگ دینے پر مبارک باد بھی پیش کی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button